ایران ، پٹرول کی مصنوعات کے ڈپو میں آتشزدگی ،3 افراد ہلاک ،2 شدید زخمی

جمعہ 26 جنوری 2018 15:50

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2018ء) ایران میں پٹرول کی مصنوعات کے ایک ڈپو میں آتشزدگی کے باعث 3 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے شہر بندر عباس میں پٹرول کی مصنوعات کے ایک ڈپو میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک اور2 شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایرانی ٹیلیویژن کی اطلاع کے مطابق بٹومین ٹرانسپورٹ ٹینکروں کو گرم کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے ڈپو میں لگنے والی آگ قلیل مدت میں پورے ڈپو میں پھیل گئی ۔ شہر سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ڈپوں کے علاقے میں فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے دیگر ڈپوں کو اپنی لپیٹ میں لینے سے پہلے ہی آگ پر قابو پا لیا ۔

متعلقہ عنوان :