فلم سٹار لیلیٰ کی لاہور میں خود کشی کر نے کی کوشش کو لوگوں نے ناکام بنا دیا

لیلیٰ نے میرا کے ذمہ لاکھوں روپے کی رقوم واپس نہ ملنے پر دوبارہ خود کشی کی دھمکی دیدی

جمعہ 26 جنوری 2018 15:16

فلم سٹار لیلیٰ کی لاہور میں خود کشی کر نے کی کوشش کو لوگوں نے ناکام بنا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2018ء) فلم سٹار لیلیٰ کی لاہور میں خود کشی کر نے کی کوشش کو لوگوں نے ناکام بنا دیا جبکہ لیلیٰ نے میرا کے ذمہ لاکھوں روپے کی رقوم واپس نہ ملنے پر دوبارہ خود کشی کی دھمکی دیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیلیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم سٹار میرا نے مجھ سے ایک نئی گاڑی اور لاکھوں روپے ادھار لیے مگر اب وہ مجھے واپس نہیں کر رہی جسکی وجہ سے میں بدترین مالی بحران کا شکار ہو چکی ہوں اور ان حالات میں میرے پاس خود کشی کے سواکوئی آپشن نہیں مگر جب فردوس مارکیٹ کے قر یب ایک دفتر کے باہر لیلیٰ نے خود پر مٹی کا تیل ڈال کر خود کشی کی کوشش کی تووہاں موجود لوگوں نے اس کو ناکام بنادیا ۔