کراچی میں پولیس نے 1215 لیٹر ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 26 جنوری 2018 15:16

کراچی میں پولیس نے 1215 لیٹر ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 2 ملزمان ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) سمن آباد پولیس نے کارروائی کے دوران 1215لیٹر ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ایس ایچ او تھانہ سمن آباد عامر اعظم کے مطابق 2 ملزمان شوکت خان اور رضوان علی ٹرک میں 44 کینز میں 1215 لیٹر ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جنہیںگرفتار کر کے ٹرک قبضہ میں لے لیا گیاہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :