رینجرز نے کراچی میں کارروائی کے دوران شرپسند عناصر سے اسلحہ برآمد کر لیا

جمعہ 26 جنوری 2018 15:16

رینجرز نے کراچی میں کارروائی کے دوران شرپسند عناصر سے اسلحہ برآمد ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے کارروائی کے دوران شرپسند عناصر کی طرف سے چھپایا گیا اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاقت آباد ٹائوں کے علاقے نصیر سکوائر شریف آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم (لندن) کے شرپسند عناصر کی جانب سے ایک کمپائونڈ کی پچھلی جانب زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ، ایمونیشن اور دیگر سامان بر آمد کرلیا جس میں5 عدد ایس ایم جیز،5عدد 30 بور پسٹل،2عدد32 بور پسٹل،1عدد 9 ایم ایم پسٹل،4 عدد کیمو فلاج جیکٹس،23عددمختلف اقسام کی میگزین اور مختلف اقسام کی1950 راؤنڈز شامل تھے۔یہ اسلحہ و ایمونیشن شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہونا تھا۔

متعلقہ عنوان :