کراچی پولیس نے مختلف کاررائیوں کے دوران 18مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

جمعہ 26 جنوری 2018 15:09

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) تیموریہ پولیس نے کے بی آر سوسائٹی میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران تمام داخلی وخارجی راستے سیل کردئیے گئے ،پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور کئی گھروں کی تلاشی لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کارروائی میں11مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، لیاقت آباد میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور7مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :