سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے انکم ٹیکس ریٹرنز کا معاملہ

راؤ انوار نے آج تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کروائے۔ ایف بی آر ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 جنوری 2018 12:51

سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے انکم ٹیکس ریٹرنز کا معاملہ
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2018ء) : سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سے متعلق نقیب اللہ قتل کیس میں تحقیقات جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں راؤ انوار کے دبئی کے 67 دوروں اور جائیداد سے متعلق خبریں آئیں جس کے بعد ان کے ٹیکس ریٹرنز چیک کیے گئے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع نے بتایا کہ راؤانوار نے آج تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کروائے۔

(جاری ہے)

راؤ انوار نے اگست 2011ء میں پہلی مرتبہ خود کو ایف بی آر میں رجسٹرڈ کروایا۔ ٹیکس ریٹرنز مٰن انہوں نے اسلام آباد کی رہائش گاہ کا ایڈریس دیا، جس گھر کا ایڈریس دیا گیا وہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف فور میں واقع ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرنز میں راؤ انوار نے ذریعہ آمدن اپنی تنخواہ کو بتایا۔ خیال رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار کے خلاف تحقیقات جاری ہیں تاہم راؤ انوار نے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے لہٰذا مجھے انصاف کی اُمید نہیں۔

متعلقہ عنوان :