پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف شہروں میں 9 ہسپتالوں کے 25 آپریشن تھیٹرز سیل کر دیے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 جنوری 2018 10:25

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف شہروں میں 9 ہسپتالوں کے 25 آپریشن تھیٹرز ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جنوری۔2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف شہروں میں دو روز کے دوران کارروائیاں کر کے 9 ہسپتالوں کے 25 آپریشن تھیٹرز سیل کر دیے۔ جبکہ صحت کی سہولیات کے کم سے کم معیارات پر عملدر آمد نہ کرنے پر18ہسپتالوں کو نوٹس دیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق دو روز کے دوران فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، ساہیوال، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بہاولپور، راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان میں 31 سرکاری ونجی ہسپتالوں کا معائنہ کیا گیا۔

ڈی ایچ کیوہسپتال ساہیوال کے6، بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے9آپریشن تھیٹرز سیل کیے گئے۔واپڈاہسپتال فیصل آباد، ڈی ایچ کیوٹوبہ ٹیک سنگھ کے 2،2 جبکہ ڈی ایچ کیولیہ، ٹی ایچ کیوڈی جی خان کا ایک ایک آپریشن تھیٹرسیل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :