لندن میں فری کشمیر اور فری خالصتان مہم کا آغاز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 جنوری 2018 09:36

لندن میں فری کشمیر اور فری خالصتان مہم کا آغاز
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جنوری۔2018ء) کشمیری اورسکھ کمیونٹی کی جانب سے لندن ٹرانسپورٹ نیٹ ورک پر فری کشمیر اورخالصتان زندہ باد مہم کاآغازکردیاگیاہے۔یہ فری کشمیر اورخالصتان زندہ بادتحریک بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پرکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ اقدام بھارت کے یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپرمنانے کے لیے کیاگیاہے۔ مختلف گاڑیوں پر لگائے گئے سائن بورڈز میں واضح کیاگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرپربھارتی فوج غیرقانونی طورپرقابض ہے۔یہ گاڑیاں پارلیمنٹ کی بلڈنگ سمیت لندن کے معروف کاروباری علاقوں میں گشت کرتی رہیں اوریہ سلسلہ ایک ماہ تک جاری رہنے کاامکان ہے۔ جس کے بعد یہ سلسلہ برمنگھم،بریڈفورڈ،گلاس گو اور مانچسٹرتک پھیلادیاجائےگا۔

متعلقہ عنوان :