مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے انتظار احمد قتل کی تحقیقات شروع کردیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 جنوری 2018 08:43

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے انتظار احمد قتل کی تحقیقات شروع کردیں
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جنوری۔2018ء) پولیس اور حساس اداروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم آج سے انتظار احمد قتل کی تحقیقات شروع کرےگی-ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کہتے ہیں انتظار کو روکنے والے اہل کار نہ وردی میں تھے نہ ہی سرکاری گاڑیوں میںتھے انتظار پر پہلے بلال اور پھر دانیال نامی اہلکار نے فائرنگ کی، کیس میں ایس ایس پی مقدس حیدر کے کردار کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔

(جاری ہے)

انتظار احمد قتل کیس کے تفتیشی افسر ڈی آئی جی سی ٹی عامر فاروقی نے کہا ہے کہ حقائق جاننے کیلئے جے آئی ٹی بنادی گئی ہے جو پولیس، رینجرز ،سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس آج ایس ایس پی سی سی ٹی ڈی کے دفتر میں ہوگا۔ تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ وقوع کی سی سی ٹی وی وڈیو 10منٹ کی ہے جس میں انتظار کو پہلے روکا، پھر جانے کا اشارہ کیا، انتظار نے گاڑی ریورس کر کے نکالنا چاہی تو ایک بار پھر رکنے کا اشارہ کیا گیا اسی دوران اچانک فائرنگ شروع کردی گئی، انتظار کی گاڑی پر فائرنگ کا آغاز کرنے والا پولیس اہلکاربلال ہے۔

فائرنگ کے بعد انتظار کی گاڑی بے قابو ہوکر فٹ ہاتھ پر چڑھی اور اتر کر روڈ کی دوسری جانب ایک گٹر میں دھنس کر رک گئی۔

متعلقہ عنوان :