آف شور کمپنیوں پر جواب طلبی‘نیب نے علیم خان اور مونس الہی کو طلب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 جنوری 2018 08:42

آف شور کمپنیوں پر جواب طلبی‘نیب نے علیم خان اور مونس الہی کو طلب کرلیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جنوری۔2018ء) نیب نے آف شور کمپنیوں کے کیس میں تحریک انصاف کے راہنما عبدالعلیم خان اور مسلم لیگ( ق) کے مونس الٰہی کو طلب کر لیا ہے۔نیب لاہور کے ذرائع کے مطابق علیم خان کو 29 جنوری جبکہ مونس الٰہی کو 30جنوری کو صبح 10بجے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے نیب لاہور نے سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن اور سٹیٹ بینک آف پاکستان سے بیرون ملک ترسیلات اور آف شور کمپنیوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

(جاری ہے)

ریکارڈ ملنے کے بعد عبدالعلیم خان اور مونس الٰہی کو طلب کیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے راہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وہ نیب کی طلبی پر خود پیش ہوں گے۔ملکی اداروں سے نہ پہلے کچھ پردہ داری کی اور نہ اب کچھ چھپاﺅں گا۔ جس کمپنی کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے وہ10برس سے ایف بی آرمیں رجسٹرڈہے۔اپنے ایک بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ نیب جو ریکارڈ مانگے گا اسے مہیا کیا جائے گا۔ آف شورکمپنی10سال سے ڈکلیرڈہے اورالیکشن کمیشن کے پاس ریکارڈبھی موجودہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں۔ اگر خود نہیں پیش ہوں گے تو دوسروں سے کیسے مطالبہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :