عوام جڑانوالہ کے جلسہ میں بڑی تعداد میں شرکت کریں گے،رانا احمدشہریار

جمعرات 25 جنوری 2018 23:52

فیصل آباد۔25جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) قائدپاکستان مسلم لیگ (ن)محمدنوازشریف کے 27جنوری کوجڑانوالہ جلسہ میں شرکت کے لئے اجلاس صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں کی ہدایت پر مسلم لیگی رہنما رانا احمدشہریار کی زیر صدارت رابطہ آفس سمن آباد میں منعقد ہوا جس میں حلقہ پی پی 70 کی یونین کونسلز کے چیئرمین ملک سلطان اعوان،شرافت خٹ،عتیق الرحمن انصاری،ملک عمران،سعید بلا،رانا الیاس،میاں محمدرشید،یعقوب انصاری کے علاوہ طارق جانباز،دیگر چیئرمین اور وائس چیئرمین صاحبان،کونسلرز،لیڈی کونسلرز،یوتھ ونگ،اقلیتی ونگ اور کارکنوں نے شرکت کی۔

مسلم لیگی رہنما رانااحمدشہریار نے کہا کہ میاں نوازشریف کے شانداراستقبال کے لئے حلقہ پی پی 70کابڑا قافلہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کی قیادت میں ہفتہ 27جنوری کی صبح روانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ کے جلسہ میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے ثابت کردیں گے کہ فیصل آباد پاکستان مسلم لیگ(ن)کے متوالوں کا شہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں کی آوازہیں جن کی مقبولیت میں معمولی سی بھی کمی نہیں آئی ۔

سیاسی مخالفین کو آئندہ انتخابات میں اپنی حیثیت کا پتہ چل جائیگا۔رانا احمدشہریار نے کہا کہ نوازشریف نے ملک کوترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جبکہ مخالفین پراپیگنڈا کرکے ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں عوام نے ان کے تمام حربوں کو بری طرح مسترد کردیا ہے ۔آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ(ن) ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی۔اس موقع پر حلقہ پی پی 70کے چیئرمین،وائس چیئرمین،کونسلرزصاحبان نے کہا کہ 27جنوری کو قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کا فقید المثال استقبال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ کا جلسہ تاریخ سازہوگا جو تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دے گا۔

متعلقہ عنوان :