فیصل آباد،تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال کا ایکسرے ٹیکنیشن رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 25 جنوری 2018 23:52

فیصل آباد۔25جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹرارشاداحمد کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال جڑانوالہ کے ایکسرے ٹیکنیشن کو رپورٹ جاری کرنے کے عوض رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل جڑانوالہ کے رہائشی نے اینٹی کرپشن کو درخواست گزاری تھی کہ ایکسرے ٹیکنیشن طارق علی رجوکہ نے اس سے ایکسرے رپورٹ جاری کرنے کیلئے 5ہزارروپے رشوت طلب کی ہے جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینٹی کرپشن زاہد مسعود نظامی نے چھاپہ مار کر ٹیکنیشن کورنگے ہاتھوں گرفتار اور اس کے قبضہ سے نشان زدہ کرنسی نوٹ برآمد کرکے تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرادیا۔