محکمہ آئی ٹی نے بلوچستان کی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصل 2سو انٹرن انجینئر ز مختلف محکموں کو فراہم کئے ہیں،صوبائی وزیر ماحولیات ،سائنس وٹیکنالوجی پرنس احمد علی کی مختلف محکموں کے افسران سے بات چیت

جمعرات 25 جنوری 2018 23:33

کوئٹہ ۔25 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) صوبائی وزیر ماحولیات ،سائنس وٹیکنالوجی پرنس احمد علی نے کہاکہ محکمہ آئی ٹی نے بلوچستان کی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصل 2سو انٹرن انجینئر ز مختلف محکموں کو فراہم کئے ہیں جن میں محکمہ صحت کو 34،ایکسائزکو 11،توانائی کو 13، اکاونٹینٹ جنرل بلوچستان کو 11 ،واپڈا کو 19، بلوچستان یونیورسٹی کو 6،میٹر پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کو 6، کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو 7،کمشنر لورالائی کو 7، پی ٹی سی ایل کو 21، انجینئرز فراہم کئے گئے ہیں، چند ماہ میں تمام محکموں کی اپنی ویب سائٹس بنائی جائیں گی ۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو مختلف محکموں کے افسران کو انٹرنز کی فہرستیں فراہم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نصیرکاشانی ،ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی طارق قمر ،ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دائود بازئی ،ڈائریکٹر بی پی آر اے سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پرنس احمدعلی نے کہاکہ صوبائی حکومت محکموں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ہم نے 2سو انٹرن انجینئر مختلف محکموں میں بھیجے ہیں محکمہ ایکسائز 10دن کے اندر کمپیوٹرائزڈ نظام پر منتقل ہوگا شیخ زید ہسپتال میں جدید میڈیکل ریکارڈ سسٹم متعارف کروادیا ہے چند ماہ میں تمام محکموں کی اپنی ویب سائٹس بنائی جائیں گی ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اداروں کی افرادی قوت بڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں صحت اورتعلیم کے محکموں میں جدید کمپیوٹرائز ڈ ریکارڈ بنانے کے سسٹم متعارف کرایا جارہاہے شیخ زید ہسپتال میں آغا خان ہسپتال کی طرز پر میڈیکل ریکارڈ سسٹم اور کارڈ کا اجراء شروع کردیا گیا ہے جبکہ صوبے کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں بھی اسی طرح کا نظام رائج کردیا جائے گا ۔انہوںنے کہاکہ مختلف محکموں کے افسران کو آئی ٹی کا کورس کروایا گیا ہے اور ان میں اسناد بھی تقسیم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :