آل پاکستان انٹر یونیورسٹی زون آئی کرکٹ چیمپیئن شپ 2017-18 کا فائنل میچ یونیورسٹی آف بلوچستان اور بیوٹمز کے درمیان کھیلا گیا

جمعرات 25 جنوری 2018 23:33

کوئٹہ ۔25 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) آل پاکستان انٹر یونیورسٹی زون آئی کرکٹ چیمپیئن شپ 2017-18 فائنل میچ جامعہ بلوچستان کے اسٹیڈیم میں یونیورسٹی آف بلوچستان اور بیوٹمز کے درمیان کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال تھے۔ یونیورسٹی آف بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اورز میں 150 رنز بنائے ۔

جبکہ بیوٹمز نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان میں ہدف پورا کر کے فائنل میچ اپنے نام کیا۔ وائس چانسلر نے ونر ٹیم کو مبارکباددیتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کسی بھی کھیل کا حصہ ہے۔ اصل مقصد صحت مندآنہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ آج کے میچ میں دونوں ٹیموں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور معیاری کھیل پیش کی انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان صوبے کے طلبہ کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے برپور مواقع معیاہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کھیلوں کیلئے بہتر گراونڈ بنائے گئے ہیں تاکہ ہمارے صوبے کے کھلاڑی دوسری ٹیموں میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے صوبہ اور اپنے اداروں کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان بہتر تعلقات استوار کرنے طلبہ کے درمیان باہی چارگی کو فروغ دینے کیلئے جامعہ بلوچستان مختلف کھیلوں کے مقابلوں کی انعقاد کو یقینی بنا رہا ہے۔ تاکہ ہمارے طلبہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ بہتر کھلاڑی بن سکے۔ اور ایک پر امن ماحول کو پروان چھڑاکر تعلیمی اداروں کو ترقی سے ہمکنار کرنا ہے۔ آخر میں انہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے اور ٹورنامنٹ کے منتزمین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :