نیب بلوچستان میں کھلی کچہری کا انعقاد، ڈی جی نیب بلوچستان نے شکایت کنندگان کی درخواستوں پر احکامات جاری کردئیے،کرپشن کے حوالے سے تمام شکایات پر قانون کیمطابق عملدرآمد کیا جائے گا، چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے احکامات کی روشنی میں احتساب سب کیلئے یکساں کی پالیسی کے مطابق ملک سے بدعنوانی کے تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے، ڈی جی نیب بلوچستان عرفان نعیم منگی

جمعرات 25 جنوری 2018 23:33

کوئٹہ ۔25 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) چیئرمین نیب، جسٹس جاوید اقبال کے احکامات کی روشنی میں عرفان نعیم منگی، ڈی جی نیب ، بلوچستان نے نیب کوئٹہ میں ایک کھلی کچہر ی کا اہتمام کیا جس میںبلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں شکایت کنندگان ڈی جی نیب بلوچستان کے روبرو پیش ہوئے۔ اس موقع پر ڈی جی نیب نے شکایت کنندگان کوکرپشن کے تدارک کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعدد شکایات پر قانون کیمطابق ضروری احکامات بھی جاری کر دیئے۔

ڈی جی نیب بلوچستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کرپشن کے تدارک کے حوالے سے تمام شکایات پر قانون کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے احکامات کی روشنی میں احتساب سب کیلئے یکساں کی پالیسی کیمطابق ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔

(جاری ہے)

ڈی جی نیب نے کرپشن کے خاتمہ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو عوام کی کرپشن کے حوالے سے شکایات کے ازالہ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑیگا۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے اپنی تعیناتی کے فوراً بعد یہ اعلان کیا کہ وہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو دن دو بجے سے لیکر شام چار بجے تک عوام کی بد عنوانی سے متعلق شکایات سنیں گے۔اسی ضمن میں انہوں نے تمام ریجنل نیب سربراہان کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ ہر جمعرات کو عوام کی شکایات سننے کیلئے کھلی کچہر ی کا انعقاد کریں۔

متعلقہ عنوان :