سکھر یونین آف جرنلسٹس او ر سکھر پریس کلب کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 25 جنوری 2018 23:31

ْ سکھر۔25جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء)سکھر یونین آف جرنلسٹس او ر سکھر پریس کلب کی جانب سے سرگودھا میں کیمرہ مینوں پر تشدد اور سول اسپتال انتظامیہ کے خلاف پریس کلب کے سامنے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق احتجاج میں ایس یو جے، ایس پی سی اور ایس پی جے کے عہدیداران نے شرکت کی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ :سرگودھا میں کیمرہ مینوں پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے، سینیئر کیمرہ مین رفیق خروس کی والدہ سے بدتمیزی سکھر سول اسپتال کے ڈاکٹرز کیخلاف کاروائی کی جائے ۔