سائیٹ اور پنوعاقل کے علاقوں میں مختلف کاروائیوں کے دوران 4 جواری ڈیلرز بکی گرفتار‘ مقدمہ درج کر لیا گیا

جمعرات 25 جنوری 2018 23:31

سکھر۔25جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) سائیٹ اور پنوعاقل کے علاقوں میں مختلف کاروائیوں کے دوران 4 جواری ڈیلرز بکی گرفتار مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس ایچ او سائیٹ الاولدین پھلپوٹو نے سائیٹ کی حدود شکارپور پور روڈ پر گھر پر چھاپے کے دوران ایک بکی ڈیلر اسد علی شیخ کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ سائیٹ میں درج کرلیا گیا ، ملزم نیا انداز اپناتے ہوئے فون کے ذریعے جوئے کا کاروبار کرتا تھا، ملزم نے اپنے نیٹورک میں دیگر تین ساتھی بھی رکھے ہوئے تھے جو ڈاکیے کا کام کرتے تھے جو پیسوں کی ترسیل کا کام کرتے تھے، پولیس کا ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ، علاوہ ازیںتھانہ پنوعاقل کی حدود میں پنوعاقل پولیس کی غریب آباد سمیت اسٹیشن روڈ پر کاروائیوں کے دوران تین جواری ڈیلرز ساجد میرانی، عبدالمجید ملک اور غلام حیدرکو گرفتار کر لیا ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ پنوعاقل میں درج کرلیا گیا ہے ملزمان کے قبضہ سے 5 عدد موبائل آکڑا پرچی بکس کلکیولیٹر نقدی سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا،ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے پولیس ٹیم کی کامیاب کاروائی پر شاباش کا پیغام دیا ہے۔