رات 12 بجے کے بعد کھلے رہنے والے شادی ہال منیجرزکے خلاف کریک ڈاؤن، تین شادی ہال منیجرز گرفتار

جمعرات 25 جنوری 2018 23:31

سکھر۔25جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی ہدایت پر شہر بھر میں رات 12 بجے کے بعد کھلے رہنے والے شادی ہال منیجرزکے خلاف کریک ڈاؤن ،کاروائی کے دوران 3 شادی ہال کے منیجرزکو ہال دیر تک کھلے رہنے پر گرفتار کرلیا،ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی جانب سے گذشتہ ہفتہ شادی ہال 12 بجے تک بند کرنے سمیت، شادی میں ہوائی فائرنگ اور ایکو ساونڈ سسٹم بجانے پر سخت پابندی عائد کی گئی تھی، تمام ایس ایچ اوز کو احکامات پر عملدرآمد کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :