سکھر پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیوں کے دوران 7 روپوش ملزمان اور 8 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا

جمعرات 25 جنوری 2018 23:30

سکھر۔25جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) سکھر پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیوں کے دوران 7 روپوش ملزمان سمیت 8 اشتہاری کو گرفتار کر لیا، پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ مبارک پور پولیس کی کارروائی میں 5 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان میں کھنڈو جنڈکو منگریو، دلاور، محبوب عالم، نواب عرف فوٹو، بلند ولد خدا بخش شامل ہیں، ملزمان درج ذیل مقدمات میں سکھر پولیس کو مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

تھانہ C سیکشن کی کارروائی کے دوران 2 روپوش ملزمان راحب میرانی اور نور محمد ولد صدورو شامل ہیں، تھانہ اے سیکشن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 4 روپوش 3 اشتہاری ملزمان ،نیوپنڈ پولیس ایک اشتہاری ثناء اللہ کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ موٹرسائیکلز سمیت دیگر چوری کیا گیا مال برامد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :