سکھر پویس کی جانب سے امن امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کیلئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن

جمعرات 25 جنوری 2018 23:30

سکھر۔25جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء)سکھر پویس نے ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی ہدایت پر شہر بھرمیں امن امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کیلئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ تلاشی کے ساتھ ساتھ مختلف جگہوں پر گشت کو بڑھا دیا، دوران کاروائی 7 روپوش 8 اشتہاری،سمیت 17 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ،گرفتار مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔

اے ایس پی محمد معروف عثمان کی سربراہی میں سٹی پولیس کیجانب سے شہر کے مختلف مقامات / چوراہوں پر پولیس کی اسنیپ چیکنگ و تلاشی کے تلاشی کے دوران 17 مشتبہ افراد گرفتارکئے گئے اور متعلقہ کوائف مکمل نہ ہونے پر 25 سے زائد چالان کئے گئے، 13سے زائد موٹر سائیکل شک کی بنیاد پر تحویل میں لے لیا گیا،اسنیپ چیکنگ کے دوران 13 سے زائد فینسی نمبر پلیٹس ٹنٹد گلاسس گلوبس اتارے گئے۔