شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے شعبہ سوشیالاجی کے زیرِ اہتمام دو سیشن کا انعقاد

جمعرات 25 جنوری 2018 23:30

سکھر۔25جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے شعبہ سوشیالاجی کے زیرِ اہتمام دو سیشن منعقد ہوئے۔اوریگون یونیورسٹی امریکہ کے شعبہ انٹرنیشنل اسٹڈیز کی پروفیسر انیتا ویس نے دونو ں سیشن میں خطاب کیا۔ پہلے سیشن میں پروفیسر انیتا ویس نے اپنی کتاب اسلام کی ترجمانی،جدیدیت اور اسلام میں خواتین کے حقوق کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو ان کے حقوق دیئے ہیں ۔ اسلام ایک آفاقی مذہب ہے جس میں خواتین کو ان کے حقوق حاصل ہیں۔ دوسرے سیشن میں پروفیسر انیتا ویس نے ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے محققین کے لئے پروفیشنل ڈیولپمنٹ ورکشاپ سے خطاب کیا۔ اس سے قبل شعبہ سوشیالاجی کی سربراہ ڈاکٹر آغا نادیہ نے مہمان مقرر اور شرکاء کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پروفیسر انیتا ویس پاکستان پر گذشتہ 40سالوں سے لکھ رہی ہیں۔ سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور لینگویجز، پروفیسر ڈاکٹر بدرالدین میمن ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتو ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر شفیق احمد آرائیں، پروفیسر ڈاکٹر امیر علی چانڈیو، پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھمرو، پروفیسر ڈاکٹر ارم رانی، ڈاکٹر تسلیم عالم ابڑو ، اساتذہ، محققین اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔