سکھر میونسپل اسٹیڈیم میں فرسٹ نیشنل بینک گولڈ کپ کرکٹ نورنامنٹ کے فائنل میچ کی تقریب کا انعقاد

جمعرات 25 جنوری 2018 23:30

سکھر۔25جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) سکھر میونسپل اسٹیڈیم میں براق پبلک اسکول کی جانب سے فرسٹ نیشنل بینک گولڈ کپ کرکٹ نورنامنٹ کے فائنل میچ کی تقریب منعقد ہوئی۔ جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر مہمان خصوصی پی تی آئی ضلع سکھر کے سینئر نائب صدر حاجی محمد جاوید میمن نے خطاب کرتے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل لازمی جزو ہے، سکھر کے ننے منے طالبعلموں نے عمدہ کھیل پیش کر کے ثابت کردیا کہ ہمارے یہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں پی ٹی آئی کے زبیر کریم، جاوید فاروقی، ایسوسی ایشن آف پرائیوٹ اسکول سکھر کے صدر بشیر احمد چنہ، فیاض احمد پٹھان، شہزاد رضا، سلطان احمد شیخ سمیت سکول کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خاص حاجی محمد جاوید میمن نے ونر اور رنر ٹیم میں انعامات تقسیم کئے۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر آرگنائیزنگ کمیٹی کے ارکان کو مبارکباد بھی پیش کی۔ واضح رہے کہ فرسٹ نیشنل گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سکھر کے پرائیوٹ اسکول کی 8سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس کے فائنل میچ میں براق پبلک اسکول سکھر نے بیدل بیکس ہائی اسکول روہڑی کوشکست دے کر ٹورنامنٹ میچ کا فائنل اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :