لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

جمعرات 25 جنوری 2018 23:30

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اشتہاری، روپوش اور مطلوب 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کی ہدایات پر نوڈیرو پولیس نے ملزم شاہد میتلو کو 6 کلو چرس سمیت، ڈوکری پولیس نے ملزم ساگر میرانی کو 6 کلو چرس سمیت، باقرانی پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں روپوش ملزم شہزادو ہیسبانی کو، سول لائین پولیس نے اشتہاری ملزم محمد سومر میرانی کو، ایئرپورٹ پولیس نے روپوش ملزم حمز علی بروہی کو، باڈہ پولیس نے ملزم غلام اکبر میربحر کو 3 کلو چرس سمیت جبکہ رتوڈیرو پولیس نے روپوش ملزم لیاقت جلبانی کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :