ڈویژنل کمشنر لاڑکانہ محمد عباس بلوچ کی زیر صدارت اینٹی کرپشن کمیٹی ٹو کا اجلاس

جمعرات 25 جنوری 2018 23:30

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) ڈویژنل کمشنر لاڑکانہ محمد عباس بلوچ کی زیر صدارت اینٹی کرپشن کمیٹی ٹو کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اینٹی کرپشن لاڑکانہ ڈویزن کے ڈپٹی ڈائریکٹر الطاف حسین لغاری، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کاشف ٹیپو، ایڈیشنل کمشنر ٹو رانا عدیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاڑکانہ نور اللہ شیخ، چانڈکا اسپتال کے ایم ایس سید محبوب شاہ، تعلیم، پولیس اور ہائی ویز کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے کمیٹی کے سامنے مقدمات کی تفصیلات پیش کیں جس کے بعد کمیٹی نے محکمہ صحت کے ایک مقدمے میں محکمانہ کاروائی، ہائی ویز کے 2 مقدمات کو بند کرنے، سروے محکمے کے 3 مقدمات کی محکمانہ انکوائری اور ایک مقدمہ بند کرنے، رجسٹریشن محکمے کے 5 مقدمے اور لوکل گورنمنٹ کے 51 مقدمے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے، ایجوکیشن محکمے کا ایک مقدمہ بند کرنے، 3 مقدمات پر محکمانہ کاروائی، ایک مقدمہ بند کرنے اور 30 کیس آئندہ اجلاس میں پیش کرنے، محکمہ روینیو کے 10 کیس پر محکمانہ کاروائی، 2 مقدمات بند کرنے اور 14 مقدمات کو آئندہ اجلاس میں پیش کرنے جبکہ پولیس محکمے کے 4 انکوائریز میں مقدمات درج کرنے کی اجازت، 17 مقدمات پر محکمانہ کاروائی، 10 مقدمے بند کرنے اور 2 مقدمے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :