وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کی وفد کے ہمراہ یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ڈیوڈ میک الیسٹر سے ملاقات

جمعرات 25 جنوری 2018 23:01

وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کی وفد کے ہمراہ یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور بارے کمیٹی کے چیئرمین و یورپی پارلیمنٹ کے رکن ڈیوڈ میک الیسٹر سے برسلز میں ملاقات کی ،وزیر دفاع نے میک الیسٹر کو بجلی کی قلت اور دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے جمہوری حکومت کی کامیابی کے بارے میں بتایا۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لئے ضرب عضب جیسے کامیاب آپریشن کئے جن سے ملک میں امن پیدا ہوا۔وزیر دفاع نے یورپی یونین اور چین کی طرف سے پاکستان کے ساتھ کئے گئے تعاون کو سراہا جبکہ پاکستان کو اقتصادی اورسکیورٹی چیلنجز کا سامنا تھا اور اس تعاون کے نتیجہ میں ملک میں اقتصادی سرگرمیاں ہوئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 2008سے لے کر اب تک پاکستان میں کام کرنے اور جمہوری عمل کی مضبوطی کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ چونکہ جمہوریت سے دیگر ادار وں میںترقی کی گنجائش پیدا ہوتی ہے ۔ اس لئے پاکستان میں اقتصادی مواقع اور انسانی حقوق کے شعبوں میں بھی بڑی ترقی ہوئی ہے ۔ میک ایلیسٹر نے مختلف چیلنجز پر قابو پانے کے لئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے دورہ کی یادیں تازہ کیں۔ وزیر دفاع نے دہشت گردوں پر قابو پانے کے چیلنجز کا نظریاتی سطح پر ذکر کرتے ہوئے’’ پیغام پاکستان‘‘ بارے بتایا جس میں تمام مذہبی رہنمائوں نے دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :