سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فہرست، بینکوں کی جانب سے زینب کے قاتل عمران کے بینک اکاونٹس کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی گئیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 جنوری 2018 22:50

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فہرست، بینکوں کی جانب سے زینب کے قاتل عمران ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2018ء) سوشل میڈیا پر زینب کے قاتل کے بینک اکاونٹس کی گردش کرنے والی فہرست کے حوالے سے بینکوں کی جانب سے تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب معروف اینکر شاہد مسعود کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم محمد عمران ایک بڑے مافیا کا حصہ ہے۔ جبکہ ملزم کے 37 بینک اکاؤنٹس بھی ہیں جن میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔

ان دعووں کے بعد ملزم عمران سے متعلق کچھ بینکوں کی تفصیلات پر مبنی دستاویزات بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔  اس حوالے سے اب مختلف بینکوںکے حکام نے ردعمل دیتے ہوئے تمام دعووں کو مسترد کر دیا ہے بینکوں کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کی کسی بھی بینک برانچ میں ملزم محمد عمران کا اکاؤنٹ موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر چلنے والی ملزم عمران کی بینکوں کی تفصیلات دراصل بینکوں کے نادرا کے ساتھ جڑے سسٹم کا لاگ ڈیٹا ہے۔

جب ملزم عمران پکڑا گیا اور اس کے شناختی کارڈ کا نمبرعام ہوا تو مختلف بینکوں میں اس شناختی کارڈ نمبر کو چیک کیا گیا کہ کہیں اس ملزم کا بینکوں کی کسی برانچ میں اکاؤنٹ تو نہیں۔ شناختی کارڈ نمبر چیک کرنے کے مختلف بینک برانچز کا ڈیٹا ایک جگہ اکٹھا کر کے سوشل میڈیا پر چلا دیا گیا جس میں کوئی حقیقت نہیں اور نا ہی ان میں کسی بینک کا اکاؤنٹ نمبر ہے۔

متعلقہ عنوان :