صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی کراچی میں ہوتے ہوئے بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کے عشائیہ میں عدم شرکت نے کئی سوالات کو جنم دے دیا، ذرائع

میر سرفراز بگٹی نے عشائیہ میں شرکت سے معذرت کر لی تھی تاہم انہوں عشائیہ میں عدم شرکت کی وجوہات طبیعت کی ناسازی بتائی ہے

جمعرات 25 جنوری 2018 23:01

صوبائی وزیر داخلہ  سرفراز بگٹی کی کراچی میں ہوتے ہوئے بھی وزیراعلیٰ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر القدوس بزنجوکے اعزازمیں عشائیہ کی تقریب میں صوبائی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن)کے رہنماء سرفراز بگٹی کے کراچی میں ہوتے ہوئے بھی عشائیہ میں عدم شرکت نے کئی سوالات کو پھر سے جنم دے دیا ذرائع کے مطابق میر سرفراز بگٹی نے عشائیہ میں شرکت سے معذرت کر لی تھی تاہم انہوں عشائیہ میں عدم شرکت کی وجوہات طبیعت کی ناسازی بتائی ہے ذرائع کے مطابق صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی نے سیاسی مصلحت کے تحت عشائیہ میں شرکت نہیںکی سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے منحرف ارکان کی پیپلزپارٹی سے قربتیں کی خبریں میڈیا پر عام ہیں اور میر سرفراز بگٹی کا ایسے موقع پر پیپلزپارٹی سے دور رہنا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے بعض سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ پیپلزپارٹی کے سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے منحرف اراکین سمیت (ق) لیگ کے ارکان کو پیپلزپارٹی میں شامل کرنے کے لئے کام شروع کردیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ انتخابات میں بلوچستان میں (ن) لیگ کے اس گروپ کو کس طریقے سے اپنے ساتھ شامل کرتے ہیں تجزیہ کاروں کے مطابق پیپلزپارٹی کی حمایت کے حوالے سے بلوچستان میں صورتحال سینٹ کے انتخابات میں کھل کر سامنے آجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :