مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے زینب کے قاتل کے حوالے سے ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعووں کی تصدیق کردی

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 جنوری 2018 22:24

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے زینب کے قاتل کے حوالے سے ڈاکٹر شاہد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2018ء) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے زینب کے قاتل کے حوالے سے ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعووں کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے زینب کے قاتل عمران کے حوالے سے کیے گئے انکشافات پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی وسیم اختر کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ قصور سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ان کی رائے میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے الزامات غلط نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی بھی یہی رائے ہے کہ اس تمام گھناونے دھندے میں عمران اکیلا ملوث نہیں ہو سکتا۔ یقینی طور پر اسے کسی نےکسی کی پشت پناہی حاصل ہے یا یہ کسی مافیا کا حصہ ہے۔ وسیم اختر نے اس تمام معاملے کی تحقیقات کروانےکا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ وسیم اختر نے تفتیش کیلئے خود کو بھی پیش کرنے کی پیش کش کی ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعوی ہے کہ زینب کا قاتل عمران ایک بین الاقوامی مافیا کا حصہ ہے اور اسے پاکستان میں  بااثر شخصیات کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔