کوئٹہ، عوامی نیشنل پارٹی کی خان عبدالولی خان کو ان کی 12 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش

خان عبدالولی خان ایک کہنہ مشق بااصول جمہوریت پسند دوراندیش اور باعمل رہبر تھے

جمعرات 25 جنوری 2018 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں قائد جمہوریت رہبر تحریک خان عبدالولی خان کو ان کی 12 ویں برسی کے موقع پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ خان عبدالولی خان ایک کہنہ مشق بااصول جمہوریت پسند دوراندیش اور باعمل رہبر تھے پشتون قومی تحریک میں ان کی رہبرانہ قائدانہ کردار تاقیامت یاد رکھی جائے گا ملک میں ناانصافی حق تلفی ظلم جبر کے خلاف استقامت کیساتھ مقابلہ کرتے رہیں چھوٹی قومیتوں کے حقوق صوبائی خودمختیاری کے حصول کے لئے ان حالات میں جدوجہد کی جس سے حکمران ملک دشمن غدار جیسے القابات سے انہیں نوازاتے رہے لیکن یہ خان عبدالولی خان کی سیاسی بصیرت و فراست تھی کہ وہ اس وقت آج کی گھمبیر صورتحال کی پیشنگوئیاں کرتے رہے ہمسایہ ممالک میں برابری باہمی اعتماد کی بات کرتے تھے ملک کے اندر حقوق اور وسائل کی منصفانہ حقوق کی بات کرتے تھے لیکن یہ اس ملک کی بدبختی ہے کہ جس نے خان عبدالولی خان جیسے عظیم قائد کے مشوروں پرعمل نہیں کیا جس کی آج ہم سب سزا بھگت رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے مثالی کردار ادا کیا صوبہ کے عوام کو ون مین ون ووٹ کا حق دلایا گیا بحیثیت ایک سیاست دان وہ ایک تاریخ دان بھی تھے پشتو تاریخ میں باچا خان اور خدائی خدمتگاری ایسی تنصیف ہے کہ جو پشتون ‘ افغان تاریخ کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی دائو پیج کا بھی انتہائی باریک بینی سے یہ منظر پیش کیا انہوں نے کہاکہ انہوں نے جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں دی گئیں ان کی 12 ویں برسی کی مناسبت سے ملک بیرون ملک کی طرح صوبہ بھر میں ان کی خدمات کے اعتراف کے طورپر تعزیتی ریفرنس منعقد کئے جائیں گے اور آج کوئٹہ پریس کلب میں سہ پہر دو بجے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے تمام جمہوریت پسند قوم دوست عوام سے ریفرنس میں شرکت کی اپیل کی گئی ۔