جب تک ملک میں قانون سازی نہیں کی جاتی جب تک حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے، وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو

جمعرات 25 جنوری 2018 22:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء) نیشنل پارٹی کے سربراہ وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں قانون سازی نہیں کی جاتی جب تک حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے جب تک پارلیمنٹ سے حقیقی معنوں میں قانون سازی ہو تو پھر واقعات میںملوث عناصر کو سزا دی جاسکتی ہے قصور میں جو واقعہ ہوا انتہائی افسوسناک واقعہ تھا مگر کراچی ‘ کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں میں جو بڑے سانحات رونما ہوئے کیا ان واقعات کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلدیہ کراچی میں فیکٹری میں جو آگ لگائی گئی اور اس میں خواتین ‘بچوں اور مردوں سمیت 3 سو افراد کو زند ہ جلایا گیا کیا وہ واقعہ نہیں تھا یا ان واقعہ کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا اس طرح ملک میں اور بھی بہت واقعات اور سانحات رونما ہوئے مگر اس کے لئے بھی ایسا کوئی قانون نہیں بنایا گیا ملک میں قانون سازی کی ضرورت ہے اور جب تک قانون سازی نہیں کی گئی اس وقت حالات بہتری کی طرف نہیں جاسکتے قصورمیں معصوم بچی کے ساتھ جو واقعہ رونما ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور درد ناک واقعہ تھا اس طرح اور بھی دردناک واقعات ہوئے کیا اس پر کسی نے آواز اٹھائی اس طرح کام نہیں چلے گا قانون سازی ہوگی تو واقعات میںملوث ملزمان کو سزا ہوسکتی ہے انہوںنے کہا کہ اس وقت عوام کو شعوردینے کی ضرورت ہے اورنیشنل پارٹی ملک میں ہونے والے تمام واقعات پر افسوس ہے مگر ان واقعات کی روک تھام کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :