درندہ صفت شخص نے مبینہ طور پرایک6سالہ بچی کو اپنی ہوس کا بنا ڈالا

جمعرات 25 جنوری 2018 22:53

درندہ صفت شخص نے مبینہ طور پرایک6سالہ بچی کو اپنی ہوس کا بنا ڈالا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء)تھانہ صدر بیرونی کی چوکی رنیال کے علاقے میں درندہ صفت شخص نے مبینہ طور پرایک اور6سالہ بچی کو اپنی ہوس کا بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

تاہم بروقت اطلاع پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے متاثرہ بچی سمیت میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اطلاعات کے مطابق 6 سالہ ملائیکہ نوردکان پر چیز لینے گئی تھی کہ مسعود نامی شخص اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور اسے ہوس کا نشانہ بناڈالابچی نے گھر آکر والدہ کو بتایا کہ مسعود نامی شخص نے اس سے زیادتی کی متاثرہ بچی کے والدنے رنیال پولیس کو درخواست دے دی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ملزم اور کم عمر بچی کو میڈیکل کے لئے بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا اس موقع پرپولیس کی بھاری نفری بے نظیر بھٹو ہسپتال موجود رہی۔