پاکستان کی اقتصادی نمو رواں برس 6 فیصد تک پہنچ جائے گی، شاہد خاقان عباسی

وزیر اعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور چیئرمین پروفیسر کلاس شواب سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 25 جنوری 2018 22:49

پاکستان کی اقتصادی نمو رواں برس 6 فیصد تک پہنچ جائے گی، شاہد خاقان عباسی
ڈیووس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی نمو رواں برس 6 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے یہ بات عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور چیئرمین پروفیسر کلاس شواب سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروفیسر شواب نے پاکستان کی معشیت کے حوالے سے وزیراعظم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے معیشت میں نمایاں نمو حاصل کرنے پر موجودہ حکومت کی کاوشوں اور اقدامات کی تعریف کی ۔ انہوں نے پاکستان کی نوجوان آبادی کے حجم کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان میں نوجوانوں کے لئے روزگار پیدا کرنے پر وزیر اعظم کی توجہ کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :