عوام کے لیے خوشخبری، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 25 جنوری 2018 22:08

عوام کے لیے خوشخبری، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24جنوری 2018ء ): عوام کے لیے خوشخبری، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا کے چیئرمین طارق سدوزئی کی صدارت میں میں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت کی گئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ بجلی کی مجموعی پیداوار 7ارب 76 کروڑ یونٹ رہی، جن پر 40 ارب 6 کروڑ روپے لاگت آئی، دسمبر میں بجلی کی پیداوار پر ایندھن کی لاگت 5 روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے ایندھن کی لاگت میں 8 روپے 10 پیسے فی یونٹ وصول کیے۔جس کے بعد نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو21 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔