مریکی اتحادی افواج کا ڈرون حملہ ملکی سالمیت اور سلامتی پر حملہ ہے، مولانا فضل الرحمان

اامریکی دھمکیاں اور ڈرون حملہ کھلی جارحیت ہے ، حکومت کو امریکا کو دو ٹوک جواب دینا ہوگا، مذمتی بیان

جمعرات 25 جنوری 2018 22:46

مریکی اتحادی افواج کا ڈرون حملہ ملکی سالمیت اور سلامتی پر حملہ ہے، ..
ٓاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء) رہنما ء جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکی اتحادی افواج کا ڈرون حملہ ملکی سالمیت اور سلامتی پر حملہ ہے۔ اامریکی دھمکیاں اور ڈرون حملہ کھلی جارحیت ہے ۔ حکومت کو امریکا کو دو ٹوک جواب دینا ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوںنے اورکزئی ایجنسی اور شمالی وزیر ستان کے سرحدی علاقے سپین ٹل میں مبینہ امریکی اور اتحادی افواج کے ڈرون حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر اپنے مذمتی بیان کہا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں کا پاکستان کی خود مختار حدود میں ڈرون حملہ ملکی سالمیت اور سلامتی پر حملہ ہے۔ امریکا نے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کیخلاف سازشیں عروج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اندرون اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا ۔ امریکی دھمکیاں اور ڈرون حملے ملکی سلامتی اور استحکام کیخلاف کھلی جارحیت ہے ۔ حکومت کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے امریکا کو دو ٹوک جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میںجعلی پولیس مقابلوں کی روایت ختم ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :