Live Updates

حکومت قبل ازوقت اسمبلیاں نہیں توڑی ، مدت پوری کرتی ہے تو فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا ، عمران خان

لعنت کے معاملے پر ایسا لگا جیسے اسمبلی پر ایٹم بم پھینک دیا ہو، آصف علی زرداری قوم کے اتنے ہی بڑے مجرم جتنے نواز شریف ہیں۔ شادی کب ہوگی بشریٰ بی بی کا خاندان ہی بتا سکتا ہے، چیئرمین تحریک انصاف

جمعرات 25 جنوری 2018 22:46

حکومت قبل ازوقت اسمبلیاں نہیں توڑی ، مدت پوری کرتی ہے تو فائدہ تحریک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حکومت قبل از وقت اسمبلیاں نہیں توڑتی اور مدت پوری کرتی ہے تو اس کا فائدہ تحریک انصاف کو ہو گا۔ لعنت کے معاملے پر ایسا لگا جیسے اسمبلی پر ایٹم بم پھینک دیا ہو۔ آصف علی زرداری قوم کے اتنے ہی بڑے مجرم جتنے نواز شریف ہیں۔ شادی کب ہوئی بشریٰ بی بی کا خاندان ہی بتا سکتا ہے۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ لعنت قران میں لفظ استعمال ہوا لہذا لعنت لفظ کوئی گالی نہیں جب میں نے پارلیمنٹ کے لئے لعنت کا لفظ استعمال کیا تو لگا کوئی ایٹمی بم پھینک دیا ہے۔ قران پاک میں جھوٹے اور ظالم پر اللہ کی لعنت کا کہا گیا ہے پارلیمنٹ عوام ، سپریم کورٹ میں جھوٹ بولنیو الے اور عوام کا پیسہ چوری کرنے ولاے کے لئے ممبر قومی اسمبلی نا اہلی شخص کے لئے قانون سازی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسمبلی کے وزیراعظم کرپٹ شخص کو اپنا وزیراعظم کہتا ہے جبکہ وزیر خارجہ اقامہ یافتہ ہو ان ممبران کے لئے یہ لفظ استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو مسلم لیگ ن کے نمائندے ہیں ان کو ن لیگ میں ہونا چاہیئے۔ اپوزیشن لیڈر حکومت مشکل وقت بھی دے سکتا ہے اور حکومت کے ساتھ مل کر مال بھی کھا سکتا ہے۔ مال روڈ پر احتجاج پارٹی پاور شو نہیں تھا صرف طاہر القادری کے ساتھ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے انصاف کے لئے طاہر القادری کے ساتھ کھڑے ہوئے۔

پیپلز پارٹی کے ساتھ ایک سٹیج پر اسلئے کھڑے تھے وہ انصاف کے حصول کے لئے احتجاجی جلسہ تھا نہ کہ کرپشن کے خلاف پیپلز پارٹی کرپٹ ہے آصف علی زرداری اور نواز کرپشن کی مثال ہیں پاور میں آکر ملکر کھاتے ہیں۔ تسلیم کرتا ہوں جس سٹیج پر تحریک انصاف اور آصف زرداری اکٹھے ہوں وہاں پر کوئی نہیں آئے گا۔ اور نہ ہی لاہور جلسے میں عوام کی آمد کی توقع کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ؐ بل میں ترمیم آئی تحریک انصاف بل کا حصہ تھی یہ مسلم لیگ ن کا پراپگینڈا ہے۔ وزیر قانون نے بل جب اسمبلی میں پیش کیا تو دوبار سوال ہوا کہ تبدیلی ہوئی تو انہوں نے انکار کیا۔ قانون سازی حکومت کا کام تھا اپوزیشن کا نہیں۔ راجہ ظفر الحق کمیٹی اب تک ذمہ داروں کا تعین کیوں نہ کر سکی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ سے نوازش ریف شور مچا رہا ہے مجھے کیوں نکالا، ان کو کہتا ہوں قبل از وقت الیکشن کروا لیں عوام بتا دیں گی آپ کو سپریم کورٹ نے کیوں نکالا۔

ملک میں حکومت نامی کوئی چیز نہیں آئے دن کوئی نہ کوئی مسئلہ بن جاتا ہے۔ اکانومی گرتی جا رہی ہے۔ حکومت قرض پر قرض لے رہی ہے۔ اگر حکومت جلد الیکشن نہیں کروائے گی اور اپنی مدت پوری کرے گی تو تحریک انصاف کو ہی فائدہ ہو گا۔ ہم اپنی تیاری اچھی طرح کر لیں گے اور کے پی کے میں اپنے ترقیاتی کام مکمل کر لیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھ اکہ مسلم لیگ ن 30سال سے حکومت میں ہے یہ لوگ اپنے امپائر کھڑے کر کے الیکشن جیتنا چاہتی ہے ۔

چیئر مین نیب پراسیکیوٹر جنرل کے لئے پانچ نام دیئے مگر حکومت نے چیئر مین نیب کی بات کو نہ مانا اور چاہتی ہے کہ اپنا امپائر نامزد کرے۔ ن لیگ حکومت میں رہ کر ضمنی انتخابات جیت سکتی ہے اپنی نئی شادی سے متعلق سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کے متعلق بات نہیں کرنا چاہتا۔ ان کا خاندان مذہبی ہے با پردہ خاتون کی اخبارات میں تصویریں چھپیں، بشریٰ بی بی کا گھر توڑنے والی باتوں سے متعلق نہ تو مجھے نواز شریف کی فکر ہے اور نہ ہی عوام کی کہ وہ کیا سوچتے ہیں مگر میں اتنا جانتا ہوں کہ کسی کا گھر توڑ کر اپنا گھر نہیں بسایا جا سکتا۔ بشریٰ بی بی سی شادی کب ہو گی اس کا فیصلہ ان کا خاندان ہی کر سکتا ہے۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات