ہم تیزرفتار تبدیلی کے دور میں رہ رہے ہیں ،یہ مستقبل میں مزید تیز ہو جائے گی ،اس وقت قلم کاغذ کی جگہ کمپیوٹرنے لے لی ہے
،امت مسلمہ مذہبی لٹریچر میں تو بہت آگے ہے ،سائنسی لٹریچر میں ہم پسماندہ ہیں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 5ویں سٹیک ہولڈرزکانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب
جمعرات 25 جنوری 2018 22:43
(جاری ہے)
تعلیم کو صوبائی بنیادوں پر درجہ بندی انتہائی خطرناک ہے۔
ہمیں صوبائی خودمختاری کو قائم رکھتے ہو معیارات کو یکساں بنانا ہوگا۔میں نے مشترکہ مفادات کونسل میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا کہ تعلیم پرنیشنل ٹاسک فورس بناکر مستقبل کا لائحہ عمل دیا جائے۔ بہت جلد یہ ٹاسک فورس بن جائے گی۔ٹاسک فورس میں سرکاری و نجی تعلیمی شعبہ سے ماہرین کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔پلاننگ ڈویڑن نے ٹیچر ٹریننگ کے لیے بھی فنڈز دیے ہیں۔وزارت تعلیم کے تحت اسلام آباد میں ایشیاء کا سب سے بہترین ٹیچر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بنایا جائے گا۔مدارس کے بچوں کو جدید تعلیم فراہمی کے منصوبہ پر عمل کر رہے ہیںحکومت تعلیم پر ماضی کی نسبت بہت زیادہ خرچ کررہی ہے۔سرکاری سکولوں کے ہیڈماسٹراور ہیڈ مسٹرس ایک لاکھ سے زائد جبکہ اساتذہ پچاس ہزار تک تنخواہیں لے رہے ۔ اس موقع پر وفاقی وفاقی وزیربرائے وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہاکہ تعلیمی جائزہ رپورٹ 2016ء کا اجرا لائق تحسین ہے۔یہ پہلے سے بہتر رپورٹ ہے تاہم مستقبل میں اسے مزید بہتر کیا جا ئیگا۔یہ رپورٹ ڈونرز کی بجائے حکومت نے اپنی فنڈنگ سے کرائی ہے۔حکومت 2019 میں تعلیمی شعبہ میں عالمی جائزہ کے لیے خود کو پیش کرے گی اس کے لیے تیاری شروع کردی گئی ہے۔حکومت نے تعلیمی فنڈنگ پانچ سو سے بڑھا کر ساڑھے آٹھ سو ارب کر دی ہے۔ایچ ای سی کا بجٹ اکتالیس ارب سے بڑھا کر ایک سو سات ارب تک بڑھایا ہے۔تحقیق کو ترویج اور صنعتوں سے لنک کر ترقی دی ہے۔نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ہم نے نصاب کا جائزہ لیا تو پتہ چلا اکثر سکولوں میں 2000ء کا سلیبس پڑھایا جا رہا تھا۔ہم نے پہلی سے پانچویں تک نصاب تیار کر لیا ہے۔نصاب میں تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔نصاب کی تیاری میں ملکی و غیرملکی ماہرین تعلیم کا شامل کیا گیا ہے۔پاکستانی کلچرکے مطابق عالمی معیار کا نصاب ترتیب دیا گیا ہے۔اٹھارھویں ترمیم کے بعد صوبوں کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔ ہم نے بین الصوبائی وزرا تعلیم کی دس کانفرنسیں کرائی ہیں۔ملکی تاریخ میں پہلی بار تعلیمی معیارات ترتیب دیے ہیں۔مدارس کے لیے پائلٹ پراجیکٹ دیا ہے جو کامیابی سے جاری ہے۔تمام وفاق المدارس سے بات چل رہی ہے بہت جلد خوش خبری دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.