پاکستان میں ترقی کے حوالے سے ای این آئی کی کاوشیں قابل قدر ہیں

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ای این آئی کے چیف ایگزیکٹو کلاڈیوڈ سکلزی سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 25 جنوری 2018 22:40

پاکستان میں ترقی کے حوالے سے ای این آئی کی کاوشیں قابل قدر ہیں
ڈیوس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقی کے حوالے سے ای این آئی کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ای این آئی کے چیف ایگزیکٹو کلاڈیوڈ سکلزی نے ملاقات کی ، یہ ملاقات عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ہوئی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کے حوالے سے ای این آئی کی کاوشیں قابل قدر ہیں، توانائی کے شعبہ میں ای این آئی کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، پانی، معاشی ترقی ، صحت ، تعلیم اور ماحولیات میں پائیدار ترقی کیلئے ای این آئی کا کردار اہم ہے۔