اسلام آباد، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں جاز کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر،Jean-Yves Charlier سے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ملاقات

جمعرات 25 جنوری 2018 22:36

اسلام آباد، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں جاز کے گروپ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں جاز کے نام سے کام کرنے والے اداری VEONکے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر،Jean-Yves Charlier سے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے موقع پر ملاقات کی۔ اس موقع پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت محترمہ انوشہ رحمن خان، وزیر اعظم کے اسپشل اسسٹنٹ علی جہانگیر صدیقی کے علاوہ دیگر سینئر سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے پاکستان میں VEONکی سرمایہ کاری، کارکردگی ، موبائل لرننگ اور قدرتی سانحات کے دوران ریلیف کی کوششوں سمیت کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (CSR)کے اقدامات کی تعریف کی ۔انہوں نے افرادی قوت کی تربیت اور ترقی کی غرض سے VEONکی سرمایہ کاری کا اعتراف کرتے ہوئے متعدد پاکستانیوں کو ایک ترقی پسند اورسیکھنے کے ماحول میں کام کرنے کے مواقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر VEONکے چیف ایگزیکٹو آفیسر ، Jean-Yves Charlier نے بھی حکومت کی جانب سے پاکستان میں VEONکے آپریشنزکے لیے اعانت اور سہولت فراہم کرنے پروزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ VEONموجودہ حکومت کے ڈیجیٹل ویژن کی تائید کرتا ہے اور اس کے لیے اپنی جدید سولوشنز کے ذریعے اعانت جاری رکھے گا۔انہوں اس بات کو دوہرایا کہ VEON اور Jazz پاکستان میں صارفین کو بہترین کنکٹویٹی اور انٹرنیٹ کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ VEON (Jazz) ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی ہے جو پاکستان میں اب تک5 ارب ڈالرزسے زیادہ کی سرمایہ کاری کر چکی ہے۔