ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری

ایف سی بلوچستان اور سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران20مشتبہ افراد گرفتار، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر

جمعرات 25 جنوری 2018 22:36

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، ایف سی بلوچستان اور سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران20مشتبہ افراد گرفتار ہو گئے، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاع ملنے پر ڈیرہ مراد جمالی، پشتون آباد، سنگن اور شاہ ایگ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 20مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سالارزئی میں کارروائی کی، کارروائی میں مختلف نوعیت کے ہتھیار اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے جو دہشتگردوں نے پہاڑوں میں بنائے گئے غاروں میں چھپارکھے تھے، سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختون خوان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران مختلف نوعیت کا اسلحہ اور گولہ بارود شامل ہے، اسلحے میں اینٹی ٹینک فامئنز، راکٹ لانچر، پستولیں اور مشین گنز شامل ہیں۔