وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ویز خٹک کا اعظم سہگل کی وفات اظہار تعزیت

جمعرات 25 جنوری 2018 22:36

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ویز خٹک کا  اعظم سہگل کی وفات اظہار تعزیت
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اسلام آباد کی سینئر خاتون صحافی امبرہارون کے شوہر و معروف صنعت کار اعظم سہگل کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ، اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اعظم سہگل مرحوم نے صنعت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہے جب کہ بطور چیئرمین پی آئی اے ان کی خدمات بھی یادگار ہے وزیراعلیٰ نے دُعا کی کہ اللهتعالیٰ مرحوم کو جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگا ن کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر وحید اللہ کی والدہ کی وفات پر بھی دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر اور مرحومہ کو مغفرت عطا کرے ۔پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ بہرہ مند جان نے بھی مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :