انتخابات میں شہریوں کے لیے پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، مصفطی کمال

جمعرات 25 جنوری 2018 22:26

انتخابات میں شہریوں کے لیے پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، مصفطی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بزنس کمیونیٹی کی راہوں سے کانٹیں چنیں گے، معاشی ترقی کی پہلی شرط امن ہے ، سول سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، 2018ء کے انتخابات میں پی ایس پی کراچی کے شہریوں کے لئے واحد آپشن ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کاٹی کے صدر طارق ملک، سینیئر نائب صدر جنید نقی، کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے پولیٹیکل پارٹیز کوآرڈینشین کے سربراہ راشد صدیقی، سینیٹر عبدالحسیب خان، زبیر چھایا اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ امن معاشی ترقی کے لیے اولین شرط ہے، رنچھور لائن اور لیاری میں بدامنی ہو تو کورنگی صنعتی علاقہ ترقی نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن کی بحالی کے لیے معاشرے کے تمام حلقوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں کراچی کے شہریوں کے لئے پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں لسانی و فرقہ ورانہ بنیادوں پر تفریق کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی ایس پی کراچی میں کلین سوئیپ کرے گی اور سندھ کا وزیر اعلیٰ ہمارا ہو گا۔

اس موقع پر کاٹی کے صدر طارق ملک نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملکی معیشت سے متعلق سیاسی جماعتوں کی معاشی پالیسیاں جاننا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کراچی کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرچکے ہیں اور آئندہ بھی ہمیں ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ ۔ اس موقع پر پی ایس پی کے راہنما ارشد وہرا، آصف حسنین ، مبشر امام جبکہ کاٹی کے سابق چیئر مین و صدور گلزار فیروز، مسعود نقی، جوہر قندھاری، فرحان الرحمن، اکبر فاروقی ، ایس ایم یحییٰ اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :