ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور سینیٹرچوہدری تنویر کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ، چوہدری تنویر نے ممبران کے ساتھ وزرا کی ایوان میں غیر حاضری پر استعفیٰ کی تجویز دے دی

اگر وقت کا ضیاع کرنا ہے تو بہتر ہے استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جائیں، ایوان بالا میں شیخ رشید کے استعفیٰ کے اعلان کی بھی گونج

جمعرات 25 جنوری 2018 22:31

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور سینیٹرچوہدری تنویر کے درمیان دلچسپ جملوں کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2018ء) سینیٹ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری اور سینیٹرچوہدری تنویر کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ، چوہدری تنویر نے ممبران کے ساتھ وزرا کی ایوان میں غیر حاضری پر استعفیٰ کی تجویز دے دی ،ایوان بالا میں شیخ رشید کے استعفی اعلان کی بھی گونج سنائی دی اگر وقت کا ضیاع کرنا ہے تو بہتر ہے استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جائیں، چوہدری تنویرہونا تو ایسا چاہیے ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ وہ شیخ رشید تھے جنہوں نے استعفیٰ کا اعلان کیا، چوہدری تنویر نے کہا کہ اخبار میں آیا کہ وہ کہہ رہے تھے غلطی سے اعلان کیا تھا استعفے کا، عبد الغفور حیدری نے کہا کہ ہاں وہ غلطی سے ہی لعنت بھی بھیجتے ہیں اور استعفیٰ بھی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری کی صدارت میں جاری تھا ۔ وقفہ سوالات کے دوران مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ممبران سوال جمع کراتے ہیں اور وزارتیں سوالوں کے جواب دینے کی کوشش کرتی ہیں،وزیر سمیت پوری وزارت موجود ہوتی ہے، بعض ممبران اپنے سوالوں پر موجود نہیں ہوتے یہ کوئی اچھی روایت نہیں ہے، ہماری وجہ سے اس ایوان کی عزت ہوتی ہے اور بے عزتی بھی ہماری وجہ سے ہوتی ہے، اگر ہم اپنے فرائض سے کوتاہی کریں گے تو اس کا اثر ادارے پر پڑتا ہے، سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے سوال کے جواب میں وزیر کی عدم موجودگی پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کہیں سائل منقود ہے کہیں مسئول گم ہے۔

چوہدری تنویر نے ممبران کے ساتھ وزرا کی ایوان میں غیر حاضری پر استعفی کی تجویز دے دی ،ایوان بالا میں شیخ رشید کے استعفی اعلان کی بھی گونج سنائی دی اگر وقت کا ضیاع کرنا ہے تو بہتر ہے استعفی دے کر گھر بیٹھ جائیں، چوہدری تنویرہونا تو ایسا چاہیے ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ وہ شیخ رشید تھے جنہوں نے استعفی کا اعلان کیا، چوہدری تنویر نے کہا کہ اخبار میں آیا کہ وہ کہہ رہے تھے غلطی سے اعلان کیا تھا استعفیٰ کا، عبد الغفور حیدری نے کہا کہ ہاں وہ غلطی سے ہی لعنت بھی بھیجتے ہیں اور استعفیٰ بھی دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :