صحت مند پنجاب پروگرام، پہلا پی ایف اے آل پاکستان سکوائش ٹورنامنٹ کل سے شروع ہو گا

پاکستان بھر سے انڈر13 اور15 کے 100کھلاڑی حصہ لیں گے،ٹورنامنٹ 29جنوری تک جاری رہے گا بہترین کھیلنے والے بچوں کو انعام دینے کے علاوہ قومی سطح کے کیمپس میں ریفر کیا جائے گا‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل

جمعرات 25 جنوری 2018 21:24

صحت مند پنجاب پروگرام، پہلا پی ایف اے آل پاکستان سکوائش ٹورنامنٹ کل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی آل پاکستان کا پہلا سکوائش ٹورنامنٹ کل ( جمعہ ) 26جنوری سے 29 جنوری تک جاری رہے گا جس میں پاکستان بھر سے 100 سے زائد بچے شرکت کریں گے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے اشتراک سے منعقد کیے جانے والے اس ٹورنامنٹ میںانڈر13 اور انڈر15مردو خواتین کے مقابلے ہوں گے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے رائل پام سکوائش کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی آل پاکستان پہلا سکوائش ٹورنامنٹ 26جنوری سے 29 جنوری کے درمیان کروایا جا رہا ہے جس میں پاکستان بھر سے 100 سے زائد بچے شامل ہیں۔یہ بچے پاکستان کے تمام صوبوں سے آ رہے ہیں۔تین روزہ ٹورنامنٹ مکمل ہونے کے بعد بہترین کھیلنے والے بچوں کو انعام دینے کے علاوہ ان کی مزید ٹریننگ کے لئے قومی سطح کے کوچیز کو ریفر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے مزید واضع کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پنجاب سپورٹس بورڈ مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کا انعقاد کروا رہے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ انڈسٹری کے ساتھ مل کر کارپوریٹ سوشل ذمہ داری کے تحت کروائے جا رہا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ سے صحت مند معاشرے کے ہدف کا حصول آسان ہو گا۔کھیلوں کے میدان آباد ہونے کے ساتھ ساتھ صحت مند زندگیمیں محفوظ خوراک کے کردار کے حوالے سے عوامی آگاہی کا مقصد بھی حاصل کیا جا سکے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سپانسرشپ کے بغیر کھیلوں کا فروغ ممکن نہیں ہے ۔ بہترین سپانسرشپ سے نہ صرف کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ کھلاڑیوں کا مستقبل بھی محفوظ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :