رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار قائمہ کمیٹی برائے شماریات جبکہ چوہدری محمد اشرف قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین منتخب

جمعرات 25 جنوری 2018 19:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وینکوانی کو قائمہ کمیٹی برائے شماریات جبکہ چوہدری محمد اشرف کو قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں جمعرات کو دونوں قائمہ کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے جس میں دونوں کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری نے سپیکر اور سیکرٹری قومی اسمبلی کی جانب سے نومنتخب چیئرمینوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں سیکرٹریٹ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔