کراچی، شہرکے مختلف علاقوں میںرفاحی ورہائشی پلاٹس پرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیںمنہدم اورسربمہرکردیا

جمعرات 25 جنوری 2018 18:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میںرفاحی ورہائشی پلاٹس پرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیںمنہدم اورسربمہرکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق معززسپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی تعمیل میں،رفاحی و رہائشی پلاٹس پرغیرقانونی تعمیرات اوراستعمال اراضی کے خلاف ایس بی سی اے کی جانب سے رواں مہم کاسلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں ڈیمالیشن اسکواڈ نے ملیرٹائون میں پلاٹ نمبر1 ST- ،جعفرطیّارسوسائٹی ،ملیرپرانہدامی عمل کے دوسرے مرحلے میںبقیہ تعمیرات کوبھاری مشینری کی مددسے منہدم کرتے ہوئے وہاں پڑے تمام عمارتی ملبے کوبھی منتقل کردیا ،اس دوران متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالرقیب ،ڈائریکٹرڈیمالیشن عبدالسجاد خان ،بلدیہ ملیرکے ٹائون آفیسر،علاقہ پولیس و ایس ایچ او تھانہ ایس بی سی اے محمدمعین سمیت پولیس فورس بھی ان کے ہمراہ موجود تھی علاوہ ازیں ڈیمالیشن اسکواڈکی رہائشی پلاٹس پریونٹس ،پورشنزاوردکانوں سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں میں نیوکراچی ٹائون میںپلاٹ نمبرRS-6,ST-4،سیکٹر5C-1پرتیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی چھت ،لازمی کھلی جگہ پرتعمیرات کے زمرے پلاٹ نمبر SB-2/3سیکٹر12/Dپرسامنے کے حصے اورپلاٹ نمبر SB-2،سیکٹر12/Dپرتیسری منزل کی تعمیرات جبکہ پلاٹ نمبرDP-26سیکٹر 12/Cاورپلاٹ نمبرDP-22،سیکٹر12/Dپرغیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔

(جاری ہے)

لیاقت آباد ٹائون کے علاقے ناظم آباد میں پلاٹ نمبر2/5بلاک 1-Cاورپلاٹ نمبر 43/5،بلاک 1-J،پرتیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اورآرسی سی کالمزاورپلاٹ نمبر10/2،بلاک 1-Aکے گرائونڈفلور اورپہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پردیواروں اور آرسی سی چھت جبکہ نارتھ ناظم آباد ٹائون میں پلاٹ نمبرC-11،بلاک Bپردومنزلہ تعمیرات کومنہدم کردیاگیاگیا۔دریں اثناء گلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبر L-A.29،بلاک 12،کی لازمی کھلی جگہ پرتعمیرات کے لئے نصب شیٹرنگ ،جبکہ پلاٹ نمبرC-45،بلاک 13،پلاٹ نمبر R-751بلاک 8،پلاٹ نمبر C-56،بلاک 13اورپلاٹ نمبرB-1،بلاک 12،پرغیرقانونی دکانوں کوسربمہرکردیاگیا۔

مزید براں ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں کی کارروائیوں میں جمشید ٹائون میںپلاٹ نمبر 104/A،بلاک A،بی ایم سی ایچ ایس کی بائیں جانب کی لازمی کھلی جگہ پر تعمیرات ،صدرٹائون میں پلاٹ نمبر 02.RB-7،رام باغ پر پہلی اوردوسری منزل آرسی سی چھت اور مزیدتعمیرات کے لئے نصب شیٹرنگ اور گلشن اقبال ٹائون میں واقع آئیڈیل اپارٹمنٹ اسکیم 33پرغیرقانونی پانچویں منزل کی دیواروں اورآرسی سی کالمز جبکہ لانڈھی ٹائون میں پلاٹ نمبر 121،سیکٹر21،کورنگی انڈسٹریل ایریاپرپہلی منزل کی شیٹرنگ کومنہدم کردیاگیا۔

مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی بھاری مشینری کی مددسے عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :