کراچی، ریحان قتل کیس ،سابق ایس ایچ او مومن آباد ممتاز مروت کو دو روز میں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

جمعرات 25 جنوری 2018 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2018ء) کراچی کی مقامی عدالت نے 14 سالہ ریحان کے قتل کیس میں نامزد سابق ایس ایچ او مومن آباد ممتاز مروت کو دو روز میں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جمعرات کو مقامی عدالت میں 14 سالہ بچے ریحان قتل کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت کے روبرو پولیس نے جیل سے گرفتار ملزمان طاہر ڈیپو، ماجد، عبدالرزاق اور اکرام فاروقی کو پیش کیا۔

عدالت نے تمام ملزمان کو مقدمے کی نقول بھی فراہم کیں۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو قتل کیس میں نامزد سابق ایس ایچ او مومن آباد ممتاز مروت پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے ضمانت لینے کے بعد مسلسل عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سابق ایس ایچ او مومن کو2 روز میں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ 14 سالہ ریحان کے قتل کا واقعہ 12 نومبر 2017 کو مومن آباد میں پیش آیا تھا جہاں ایس ایچ او کے حکم پر پولیس کی فائرنگ سے ریحان قتل ہوا تھا۔مقدے میں ایک ملزم مصطفی کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے جبکہ 4 پولیس اہلکار گرفتار ہیں۔

متعلقہ عنوان :