کراچی ،سائٹ ایریا اور سعید آباد سے دو افراد کی میں گھر پھندا لگی اور گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی

لیاری اور ناظم آباد میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے،زمان ٹاون پولیس نے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا

جمعرات 25 جنوری 2018 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2018ء) سائٹ ایریا اور سعید آباد سے دو افراد کی میں گھر پھندا لگی اور گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی۔لیاری اور ناظم آباد میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔زمان ٹاون پولیس نے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے کے علاقے میٹروول چورنگی کے قریب مکان سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔

پولیس کے مطابق متوفی زاہد نے گھریلو جھگڑے کے بعد گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔سعید آباد میں جھاڑیوں سے ایک۔شخص کی گولیاں لگی لاش ملی۔پولیس نے لاش کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردی۔مقتول کی فوری شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔ناظم آباد میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب زمان ٹاون پولیس نے ملزم سلیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ادھر فراز آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے جہانگیر نامی شخص زخمی ہو گیا۔پولیس نے زخمی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔