ایم شفیع الرحمان میموریل ویلفیئر کے نیو کراچی زون کا افتتاح کر دیا گیا

جمعرات 25 جنوری 2018 16:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2018ء) ایم شفیع الرحمان میموریل ویلفیئر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے اعزازی جنرل سیکریٹری ارشد ندیم نے اعلان کیا ہے کہ ایسوسی ایشن کے نیو کراچی زون کا افتتاح گذشتہ دنوں 14 جنوری 2018 کو کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں میڈیا کو جاری اپنے اعلامیئے میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن عذرا ارشد کی سربراہی میں نیو کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر پرسن نے کہا کہ ایم شفیع الرحمان میموریل ویلفیئر ایسو سی ایشن کا قیام دکھی انسانیت ، تیم ، مساکین، بے سہارا اور غریب و مستحق افراد اور خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے عمل میں لایا گیا تھا اور ایسوسی ایشن اب بھی اپنے اسی مشن پر قائم رہتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت نہ صرف جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ آئندہ بھی اس میں بہتری اور اضافے کیلئے کوشاں رہے گی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایسوسی ایشن کے منشور، خاندانی تحفظ منصوبہ پر مکمل فوکس کیا گیا جس کے تحت علاقائی سطح پر غریب اور نادار افراد کی فلاح و بہبود کیلئے زیادہ سے زیادہ منصفانہ طور پر کام کرنے کو بھی اجاگرکیا گیا۔ اس موقع پر ایسو سی ایشن سے منسلک سابقہ عہدے داران جنرل سیکریٹری افروزاحمد خان سمیت ارشد ندیم، عبدالحمید بلوچ، عابد قریشی، نذیر احمد شیخ، دلشاد عباسی، ریاض احمد خان، فرزانہ شریف، راحیلہ آرائیں، شبیر احمد، جاوید میمن، سلمان گجراتی، محمد حسین کاٹھیاواڑی، سمیت دیگر اراکین نے ایسوسی ایشن میں شمولیت کی جبکہ ممتاز سماجی کارکنوںاور رہنمائوں حاجی نعیم بہاری، سہیل ہاشمی، زاہد ہاشمی، میں چنوں بھائی و دیگر نے بھی ایسوسی ایشن کے کاموں میں مکمل تعاون کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :