کراچی ،محمد علی جناح یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے کل شام اوپن سیشن ہوگا

جمعرات 25 جنوری 2018 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2018ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں آئیندہ ماہ کی چھ تاریخ سے شروع ہونے والے نئے سیمسٹر کے لئے جاری داخلہ مہم کے دوران داخلوں کے خواہشمند طلبہ اور انکے والدین کو یونیورسٹی کی جانب سے آفر کئے جانے والے انڈر گریجویٹ، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگراموں کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لئے ایک اوپن ہاوس سیشن جمعہ کے روز یونیورسٹی کیمپس میں شام چاربجے سے آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔

اس موقع پر ماجو کی فیکلٹی آف لائیف سائینسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر کامران عظیم، کمپیوٹنگ اینڈ انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر عاصم امداد،بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ سوشل سائینسز کے ایسو سی ایٹ ڈین ڈاکٹر شجاعت مبارک،شعبہ جاتی سر براہان ڈاکٹر شوکت وصی،ڈاکٹر غضنفر منیر،ڈاکٹر خلیق الرحمان رازی،ڈاکٹر سیدّ نعمان شاہ اور آصف ناجی کے علاوہ سینئر فیکلٹی ممبران ڈاکٹر رضوان الحسن، ڈاکٹر سیدّ حسنین عالم کاظمی،ڈاکٹر توصیف احمد خان، ڈاکٹر سیدّ اسد حسین،ڈاکٹر طاہر الاسلام،شجاعت سلیم ندیم شیخ اور علی ناصر اپنے اپنے شعبوں کے بی بی اے، بی ایس، ایم بی اے، ایم ایس اور ایم سی ایس ڈگری پروگراموں کی اہمیت سے طلبہ اور انکے والدین کو آگاہ کرینگے۔

(جاری ہے)

اوپن ہاوس سیشن سے محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ بھی خطاب کرینگے اور ھائیر ایجوکیش کمیشن کے کردار اور یونیورسٹیوں کے لئے اس کے ضابطوں کی پابندی کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے زیر اہتمام طلبہ اور انکے والدین کی رہنمائی کے لئے منعقد ہونے والے اس اوپن ہاوس سیشن کے موقع پر جن اہم معاملات پر روشنی ڈالی جائے گی ان میں مطالع کی گہرائی اور ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کار،سپلائی چین کی اہمیت میں اضافہ،شہد کے استعمال کے طبّی فوائید،کرپٹو کرنسی کے استعمال میں اضافہ،کمپیوٹر کے نقطہ نظر کا اطلاق،جدید اکاونٹنگ کی ضروریات،سی پیک ؛ بے تحاشہ مواقع کے حصول کا ذریعہ،مارکیٹنگ کے برتاو کے پہلو،مارکیٹنگ کے بڑھتے ہوئے رحجانات،ڈیجیٹل کرنسی اور اس کے دیگر اطلاق کو روکنا،مستقبل میں کئیریر کی ترقی کے لئے ایک نقطہ نظر اور اسلامک بنکنگ دور جدید کی ایک ضرورت قابل ذکر ہیں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ طلبہ کو انکے ذہنی رحجانات کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیم جاری رکھنے کے ضمن میں صحیح مضامین کا انتخاب کرنے کے لئے انکی رہنمائی کی جائے تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرلینے کے بعد اس شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :