ڈرون حملے میں عام افغان مہاجرین کو نشانہ بنایا گیا ،ڈی جی ائی ایس پی آر

جمعرات 25 جنوری 2018 16:05

ڈرون حملے میں عام افغان مہاجرین کو نشانہ بنایا گیا ،ڈی جی ائی ایس پی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25جنوری2018ء):ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے 24جنوری کو ڈرون حملہ کسی مخصوص جگہ کو ٹارگٹ کے لئے کیا گیا ہے جس میں افغان مہاجرین کو نشانہ بنایا گیا ہے اس میں کسی دہشتگرد یا دہشت گرد تنظیم کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کے جاری کردہ ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ اس ڈرون حملے میں صرف افغان مہاجرین کے عام لوگوں کو ٹارگٹ کیا گیاہے ۔

ڈرون حملے سے پاکستان کے موقف کو تقویت ملی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ بچے کچے دہشتگرد افغان مہاجرین میں ہو سکتے ہیں ،پاکستان پہلے ہی افغان مہاجرین کے وطن واپسی کا مطالبہ کر رہا ہے افعان مہاجرین کی باعزت واپسی انتہائی ضروری ہے۔ لیکن ڈرون حملے سے کسی دہشت گرد وں پر حملہ نہیں کیا گیا ۔